- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں نالے سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد
اسلام آباد: سیکٹر آئی 9 میں کچی آبادی سے ملحقہ نالے سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش ملی ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں پولیس اسٹیشن سے ملحقہ نالے سے اہل علاقہ نے نوجوان کی لاش نکالی ہے جس کے ہاتھ ہتھکڑی سے بندھے ہوئے تھے۔ لاش نکالنے کے بعد متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے متوفی کے ہاتھوں سے ہتھکڑی نکالنے کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے پولیس اہلکاروں کولاش کو ہاتھ لگانے سے روک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نالے سے ملنے والی لاش چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فرمان عرف بوراکے نام سے کی گئی ہے جس نے پولیس حراست سے فرار ہونے کے لئے نالے میں چھلانگ لگائی تھی تاہم وہ وہاں سے نکلنے میں ناکام ہوگیا اور ڈوب کر اس کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کا تبادلہ کردیا ہے۔
دوسری جانب مرنے والے نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا عزیز ڈوب کر نہیں بلکہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے جسے چھپانے کے لئے پولیس نے اس کی لاش نالے میں پھینکی ہے، اس لئے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔