- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
کے الیکٹرک کا 20 گھنٹے بعد کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ
کراچی: کے الیکٹرک نے 20 گھنٹے بعد کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ شب کے الیکٹرک کی 500 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے اور بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی آنے سے کراچی کا 90 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں نے تراویح کے بعد سحری بھی اندھیرے میں ادا کی، عوام رات بھر جاگتے رہے اور کے الیکٹرک کو کوستے رہے، بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیے گئے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن پھٹ جانے کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع اور شہر کو سپلائی بند ہو گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 500کےوی اے کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی تھی۔ بن قاسم پاور پلانٹ پر ہونےوالی فنی خرابی کو دورکردیا گیا ہے اور شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی میں حالیہ بجلی بحران کا ذمہ دار نہیں۔ کراچی میں بریک ڈاؤن فنی خرابی کے باعث ہوا، بن قاسم پاور پلانٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوا، کے الیکٹرک کی نااہلی ہوتی تو نیپرا نوٹس جاری کرتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔