- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، بھارتی وزیرداخلہ کا الزام
نئی دلی: بھارت نے ایک بار پھر اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور گوردارسپور پر حملے کا الزام بھی پاکستان کے سر ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ اس میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے ہی آئے تھے۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ گورداسپور کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد دریائے راوی کے راستے بھارت میں داخل ہوئے کیونکہ ابتدائی تحقیقات سے جو معلومات سامنے آئی ہیں اس سے ظاہرہوتا ہے کہ دہشت گرد گورداسپور کی تحصیل تاش سے داخل ہوئے جب کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ دہشت گردوں نے ریلوے کو تلوانڈی کے قریب 5 مقامات سے بارودی مواد کے ذریعے اڑانے کی بھی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام جس میں علاقائی سالمیت ،سیکیورٹی اور شہریوں کی حفاظت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو اس کا بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جواب دیا جائے گا جب کہ حکومت اس سے پہلے بھی اس سلسلے میں پختہ اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
وزیر داخلہ کے بیان کے دوران اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کے خلاف نعرے بازی کی تاہم اس دوران راج ناتھ سنگھ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے راجیہ سبھا (ایوان بالا) کو یقین دلایا کہ حکومت سختی سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اورسرحد پار سے دہشت گردی کو روکنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔