- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
بھارتی دباؤ میں آکر بنگلا دیش کا بھی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار
ڈھاکا: بھارت کے بعد بنگلا دیش نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی معاملات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا اور بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم اور بلوچستان میں مداخلت پر تنقید سے چھپنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔