10سے 12ربیع الاول بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، ندیم

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
ندیم میمن نے حیسکو حکام کو کو ہدایت کی کہ 10سے 12ربیع الاول تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ فوٹو: فائل

ندیم میمن نے حیسکو حکام کو کو ہدایت کی کہ 10سے 12ربیع الاول تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم میمن نے کہا ہے کہ امسال بھی ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر بہتر انتظامات کیے جائینگے۔

وہ اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر نظیر رند، عثمان محسود، جھامن داس، ضلع کے ٹی ایم اوزکے علاوہ مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی و دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی کرائی جائے۔

5

انھوں نے حیسکو حکام کو کو ہدایت کی کہ 10سے 12ربیع الاول تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ ڈی او ہیلتھ  جلوسوں کے ساتھ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اورایمبولینس سروس لگائی جائے۔ پولیس جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عمر شاہانی نے  بتایا کہ سیکیورٹی پلان تیار ہے۔ انھوں نے علما کرام کو مشورہ دیا کہ جلوسوں کے اطراف پولیس کیساتھ اپنے رضاکار مقرر کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔