- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
پنجاب پولیس کے5 ایس ایچ اوزاورکئی اہلکار نوکری سے برطرف
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف نے 56 افسران و اہلکاروں کو سزائیں سناتے ہوئے حاضر ڈیوٹی 5 ایس ایچ اوز کو نوکری سے برطرف دیا۔
لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس میں کڑے احتساب کا عمل شروع کرتے ہوئے 56 افسران و اہلکاروں کو سزائیں سنادیں اور حاضر ڈیوٹی 5 ایس ایچ اوز کو نوکری سے بھی برطرف کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشی کی سرپرستی پر ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ انسپکٹرجاوید اقبال کو برطرف کردیا گیا جب کہ منشیات فروشی اور قبضہ مافیا کی سرپرستی پر ایس ایچ او سندر عمران یوسف کو بھی نوکری سے فارغ کیا گیا، تخفیف جرم پر ایس ایچ او نشتر کالونی محمد امین کونوکری سے برخاست کردیا گیا اورمجرمانہ غفلت پر ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹرعزت اللہ کونوکری سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہری کے ساتھ بدسلوکی پر ایس ایچ او تھانہ چوہنگ انسپکٹرشاہدعلی کی 9 ماہ سروس ضبط کرلی گئی جب کہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ملت پارک اسد محمود کی بھی 3 ماہ کی سروس ضبط کرلی گئی، تاخیر اندراج مقدمہ پر ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر ظہیر الدین اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ انسپکٹر احسان اشرف بٹ کی سرزنش کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ سزاپانے والوں میں5 ایس ایچ اوز، 17 سب انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 4 ہیڈ کانسٹیبلزاور 6 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں اور انہیں مختلف الزامات ثابت ہونے پر سخت سزائیں سنائی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔