نواز شریف نے جمہوریت کے خاتمے کی سازش ناکام بنادی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
نواز شریف صوبوں کو ان کے حقوق اور مضبوط مرکز کے حامی ہیں۔ اگر وفاق مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ فوٹو: فائل

نواز شریف صوبوں کو ان کے حقوق اور مضبوط مرکز کے حامی ہیں۔ اگر وفاق مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ فوٹو: فائل

بدین: مسلم لیگ ن سندھ کے میڈیا کو آرڈینیٹر اور ترجمان محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ میں انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دے گی۔

بدین پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ملک اب تبدیلی کی جانب جارہا ہے انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے خاتمے کے خلاف سازشیں ہورہی تھیں لیکن میاں محمد نواز شریف نے اے پی سی کا اجلاس بلا کر اپنی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سازشی قوتوں کو شکست دی ہے۔

3

انھوں نے کہا نواز شریف صوبوں کو ان کے حقوق اور مضبوط مرکز کے حامی ہیں۔ اگر وفاق مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ پاکستان کے عوام لوٹ مار، مہنگائی، بد امنی کی سیاست سے تنگ آگئے ہیں، آزاد عدلیہ ، آزاد میڈیا اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔