میرپورخاص میں مسافر ٹرین خوفناک حادثے سے بچ گئی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 28 جنوری 2013
 اطلاع کے مطابق مسافر ٹرین کو کچھ دیر کے لیے ریلوے پھاٹک کے قریب آئوٹ سگنل پر کھڑا کرکے روانہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

اطلاع کے مطابق مسافر ٹرین کو کچھ دیر کے لیے ریلوے پھاٹک کے قریب آئوٹ سگنل پر کھڑا کرکے روانہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: میرپورخاص میں مسافر ٹرین ایک بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی سہہ پہر حیدرآباد سے میرپورخاص آنے والی 1559اپ مسافر ٹرین کی آمد کے وقت تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر ریلوے پھاٹک بند کیا جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار مال بردار پک اپ ریلوے پھاٹک توڑتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگئی جس سے کھلبلی مچ گئی اور وہاں موجود افراد نے تیزی سے پک اپ کو دھکا دیکر ٹریک سے ہٹادیا.

5

جبکہ اطلاع کے مطابق مسافر ٹرین کو کچھ دیر کے لیے ریلوے پھاٹک کے قریب آئوٹ سگنل پر کھڑا کرکے روانہ کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔