پولیو مہم میں تمام اداروں کا تعاون ضروری ہے، ندیم میمن

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 31 جنوری 2013
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم میمن نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ مہم کے سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کریں۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم میمن نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ مہم کے سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کریں۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ندیم میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون ہونا نہایت ضروری ہے۔

یہ بات انھوں نے مقامی ہال میں ضلع میں 11فروری سے شروع ہونے والی 4روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ مہم کے سلسلے میں تمام اقدامات مکمل کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔