شوگر کے مریض روزہ کیسے رکھیں

افطاری میں بازاری مشروبات کے استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنی سکنجبین، دودھ کی لسی وغیرہ زیادہ فوائد کی باعث بنے گی۔


افطاری میں بازاری مشروبات کے استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنی سکنجبین، دودھ کی لسی وغیرہ زیادہ فوائد کی باعث بنے گی۔ فوٹو؛ فائل

دنیا بھر میں طبی ماہرین شوگر کو انسانی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں،کیوں کہ یہ مرض فرد کے اعصابی نظام کو بری طرح سے برباد کر دیتا ہے اور بدن کے مدافعتی سسٹم کو تباہ کر کے اسے نہ صرف کمزوری بلکہ لاتعداد دوسرے امراض میں پھنسا دیتا ہے۔

قارئین! سب سے پہلے تو اپنا شوگر لیول ہمیشہ کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلے میں قدرتی طریقوں،ورزش،منتخب غذاؤں اور ہلکی پھلکی دواؤں کا استعمال کریں۔ شوگر کے خاتمے کے لیے ہائی پوٹینسی ادویات یا شوگر کا علم ہوتے ہی انسولین کا استعمال کسی صورت بھی مناسب نہیں، البتہ جب شوگر لیول کسی دوا ،غذا یا دوسرے طریقوں سے کنٹرول نہ ہو تو کسی ماہر معالج کی مشاورت سے انسولین کی ہلکی مقدار کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

شوگر کی وجہ سے ہونے والی اعصابی کمزوری سے نجات پانے کے لیے بطورِ غذائی تر کیب رات سوتے وقت 20 عدد مغز بادام، ایک چمچ کشمش اور ایک چمچ سیاہ چنے بھگو کر سحری سے ایک گھنٹہ قبل کھا لیا کریں۔ رات سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں دو چمچی بادام روغن ڈال کر پینا بھی اعصابی تقویت کے لیے بے حد مفید ثابت ہو گا۔ اگر بلڈ پریشر نارمل ہو تو دواء المسک جواہر دار کی ایک چمچی نیم گرم دودھ کے ساتھ فوری توانائی کا بہترین ذریعہ بنے گی۔ میٹا بولزم خراب کرنے والی ہر طرح کی غذاؤں سے پرہیز کریں اور ریشے دار،مقوی بدن اور زود ہضم غذائی اجزاء بکثرت استعمال کریں۔

افطاری میں بازاری مشروبات کے استعمال کرنے کے بجائے گھر میں بنی سکنجبین، دودھ کی لسی وغیرہ زیادہ فوائد کی باعث بنے گی۔ پیاس کی شدت سے بچنے کے لیے نیلوفر کے چند پھول دوپہر کو پانی میں بھگو کر بوقت افطار چھان کر خالص شہد کی آدھی چمچی سے بطورِ شربت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں