قوم چاہتی ہے کرپٹ طبقے کوکٹہرے میں لایا جائے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017

جنہوں نے ملک کو لوٹا انہیں کیسے چھوڑ دیں، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

جنہوں نے ملک کو لوٹا انہیں کیسے چھوڑ دیں، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ قوم چاہتی ہے کرپٹ طبقے کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ نے دونوں فریقین کو پورا وقت دیا، پہلے پانچ ججزکے سامنے ہم نے موقف رکھا جن میں سے دو نے وزیراعظم کو نااہل کہا، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا اس میں بھی وہ ٹھوس ثبوت نہ دے سکے جب کہ عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیے گئے۔

شاہ محمود قیشی نے کہا کہ نوازشریف پرآرٹیکل 62/63 لاگو ہوتا ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ قوم چاہتی ہے کرپٹ طبقے کو کٹہرے میں لایا جائے، جنہوں نے ملک کو لوٹا انہیں کیسے چھوڑ دیں،  ہم انتظار کے موڈ میں ہیں جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور کریں گے، مسلم لیگ میں دو گروپ بن گئے ہیں اور اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں ہمیں کوئی اعترازنہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔