- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
طالبان ہمارے شاگرد ہیں، بات مان لیں گے،سمیع الحق

امریکی ایجنڈاسامنے آئے گا توکردار اداکرسکیں گے، فوج، حکومت سنجیدگی دکھائے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
پشاور: متحدہ دینی محاذ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات تبھی کامیاب ہوسکتے ہیں کہ جب فوج اور حکومت اس میں سنجیدگی کا مظاہرہ بھی کرے، طالبان ہمارے شاگرد ہیں، بات مان لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم بیرونی پالیسیوں اور بیرونی جنگ سے نکل جائیں تو حالات بہتر ہوجائیں گے اسی طریقہ سے ہم اس آگ سے بچ سکتے ہیں، امن کو سب ضروری قرار دیتے ہیں لیکن کوئی بھی غیر ملکی جنگ سے باہر نہیں نکلتا، ایم کیو ایم، اے این پی، پیپلز پارٹی اور سب ہی اس جنگ کا حصہ ہیں اور دیگر بھی گم صم ہیں کیونکہ وہ امریکا کو خفا نہیں کرنا چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو قطر بھیجا گیا نہ ان کو معلوم نہ ہمیں کہ وہ کس کے لیے گئے تھے ،طالبان کا میراساتھ رابطہ ہے انھوں نے بھی کہا کہ انھیں کچھ معلوم نہیں ہے ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (س)کے اتحاد کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی اور نہ ہی دونوں پارٹیوں میں اب تک اتحادکا کوئی امکان ہے جبکہ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ دینی محاذ کے ساتھ شامل ہونے اور مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔