ٹھٹھہ سے شیرازی گروپ کے 4 افراد ایوانوں میں پہنچ گئے

این اے 237 سے کامیاب صادق میمن کی جگہ شاہ بھی جیت سکتے ہیں


INP May 14, 2013
شیرازی برادران کو اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ حلقہ این اے 237 سے کامیاب ہونے والے پی پی کے صادق علی میمن دوہری شہریت کے باعث نااہل ہو جائے گے.

BURLINGTON, VT, US: ٹھٹھہ میں شیرازی گروپ کے سربراہ سید اعجاز علی شاہ، ان کا ایک بیٹا اور 2 بھتیجے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچ گئے۔

ایک ہی خاندان سے 4 افراد نے کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچ کر ٹھٹھہ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ شیرازی گروپ کے سربراہ اعجاز شیرازی خود پی ایس 84 سے جیت گئے ہیں، ان کا بڑا بیٹا ایاز شاہ حلقہ این اے 238 ٹھٹھہ سے اور گروپ سربراہ کا ایک بھتیجاحسین شیرازی پی ایس 86 سے جبکہ اس گروپ کا ایک اور رکن امیر حیدر شاہ پی ایس 85 ساکرو سے کامیاب ہوا ہے۔



شیرازی برادران کو اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ حلقہ این اے 237 سے کامیاب ہونے والے پی پی کے صادق علی میمن دوہری شہریت کے باعث نااہل ہو جائے گے جس کا فیصلہ 16 مئی کو آنے کی توقع ہے۔ ان کے نااہل ہونے کی صورت میں سید اعجاز شاہ کے چھوٹے بیٹے سید ریاض حسین شاہ کو کامیاب قرار دیا جائیگا اس طرح ٹھٹھہ میں شیرازی برادری 5 حلقوں سے جیت کر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

مقبول خبریں