الیکشن کے دن پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کا نام نوازشریف اور شہبازشریف رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مئ 2013
میاں بیوی نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں دونوں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا، فوٹو ایکسپریس نیوز

میاں بیوی نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں دونوں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا، فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: ماں باپ نے الیکشن کے دن پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا۔

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں سراج خان کی اہلیہ زاہدہ بی بی انتخابات کے روز ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی، زاہدہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس  نےجڑواں بیٹوں کو جنم دیا، میاں بیوی نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی خوشی میں دونوں بچوں کا نام نواز شریف اور شہباز شریف رکھ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔