- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
ٹماٹر کھانے کے فائدے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹماٹر سبزی نہیں پھل ہے اوریہ ایک ایسا سرخ پھل ہے جو صحت کو بے شمار فائدے دیتا ہیں۔ان فوائد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
٭یہ انٹی آکسیڈنٹ ہے۔ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ انٹی آکسیڈنٹ ہیں اور خون میں موجود فری ریڈیکلز کو نیوٹرلائز کرتے ہیںبصورت دیگر یہ فری ریڈیکلز خلیات کو
نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ٹماٹر کو پکانے سے زیادہ تر وٹامن سی ضایع ہوجاتی ہے اس لیے ٹماٹروں کو کچا بھی کھائیں۔
٭ٹماٹر میں معدن کرومیم بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈشوگرکو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
٭ ٹماٹر سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے۔
٭ ٹماٹر میں موجود وٹا من اے نظر کو درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭ ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔
٭ ٹماٹر جلد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود لائسوپین نامی مادہ جلد کی حفاظت کرتا ہے۔اس سلسلے میں ٹماٹر کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دس بارہ ٹماٹروں کا چھلکا اتاریں اور چھلکے کو اپنے چہرے یا کسی بھی حصے کی جلد پر بچھادیں اور دس منٹ تک بچھا رہنے دیں۔اس کے بعد اس کو دھودیں۔آپ کی جلد پہلے سے زیادہ تروتارہ اور چمک دار ہوجائے گی
٭ ٹماٹر میں موجود وٹامن اے آپ کے بالوں کے لیے مفید ہے جو بالوں کو مضبوط اور چمک دار رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھوں ، دانتوں ، جلد اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے۔
٭ متعدد اسٹڈیز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود آئسوپین مردوں میں غدودوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مادہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔آئسوپین ایک ایسا قدرتی انٹی آکسیڈنٹ ہے جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے۔مزے کی بات ہے کہ پکا ہوا ٹماٹر کچے ٹماٹر کے مقابلے میں زیادہ لائسوپین پیدا کرتا ہے اس لیے ٹماٹر کا سوپ پیئیں۔
٭ ٹماٹر میں وٹامن کے اور کیلشیم بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں اور ہڈیوں کے ٹشوز کے لیے مفید ہوتا ہے۔
٭اسٹڈیز کے مطابق ٹماٹر کو بیجوں کے بغیر کھایا جائے تو یہ پتے اور گردے کی پتھری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔