’’ایکسپو پاکستان‘‘ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

70 ملکوں سے ایک ہزار سے زائد خریدار شرکت کریں گے،ریکارڈ ساز نمائش ہوگی، ٹی ڈی اے پی


Business Reporter September 16, 2013
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والی یہ نمائش غیرملکی خریداروں کی تعداد اور کمپنیوں کی شرکت کے لحاظ سے ریکارڈ ساز نمائش ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستانی مصنوعات کا عالمی میلہ ''ایکسپو پاکستان 2013'' کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والی یہ نمائش غیرملکی خریداروں کی تعداد اور کمپنیوں کی شرکت کے لحاظ سے ریکارڈ ساز نمائش ہوگی۔ نمائش کے منتظمین کے مطابق 26سے 29ستمبر 2013کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش میں دنیا کے 70ملکوں سے ایک ہزار سے زائد خریدار شرکت کریں گے، جن میں جاپان، ملائیشیا، سائوتھ کوریا، برازیل، پولینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش، لیبیا، چائنا، سائوتھ افریقہ، بحرین، آزربائیجان، افغانستان، مصر، سعودی عرب، نیدرلینڈز، امریکا، مراکش، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ غیرملکی خریداروں کی اکثریت نے پاکستان ٹیکسٹائل، لیدر، ملبوسات، کھیلوں کے سامان، جراحی کے آلات، ایگرو پراڈکٹس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت دیگر روایتی آئٹمز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس نمائش میں بین الاقوامی چین اسٹورز کی بھی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے بیرون ملک پاکستانی ٹریڈ مشنز نے 44بین الاقوامی چین اسٹورز کی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں سائوتھ کوریا کے لوٹے مارٹ، ایلکانٹو شوز کمپنی، ایلکانٹو کمپنی، ہونڈائی ڈپارٹمنٹ اسٹور، شن سیج ڈپارٹمنٹ اسٹور، لوٹے ڈپارٹمنٹ اسٹور، ملائیشیا کے مائدن محمد ہولڈنگز، سم سن ٹریڈنگ، سحرش مینوفیکچرنگ، پولینڈ سے کومیکس ایس ای، وزچولا گروپ، باسکٹ زاجوکا، برطانیہ کے یونایٹڈ ہول سیل گراسرز لمیٹڈ، سرور لمیٹڈ، کاسٹ ریٹیل، ایسٹرن گولڈ کمپنی، بحرین سے ایف ایم گروپ کمپنیز گولڈ اینڈ الیکٹرانک ٹریڈنگ، بوستانی ٹریڈنگ کمپنی، بحرین فارما اینڈ جنرل اسٹور، السبیحان کونٹریکٹنگ اینڈ ٹریڈنگ، کولمبیا سے کازک اورینٹل رگز، جاپان سے گلوریا کو، کنٹوکی فوڈز، جوکس کو لمیٹڈ، ریپرٹ کو لمیٹڈ، اے آئی سی انکارپوریٹ، جی میکس کمپنی لمیٹڈ، صدیقی انٹرپرائزز، ایم ایس کیو اسٹریم کارپرویشن، نیدرلینڈز سے ہینسون، تیونس سے ایم بی ایم ٹریڈنگ کمپنی، بنگلہ دیش سے بادھو سپر شوپ، جیم کوم فوڈ اینڈ ایگری کلچر پراڈکٹس لمٰٹڈ، یونان سے Arvnatdis، آذر بائیجان سے راد مانیا فورول، دبئی ٹیکسٹائل سٹی دبئی ٹیکزم کے وفود بھی شرکت کریں گے۔



ایکسپو پاکستان میں 250سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی جن میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت 50کمپنیاں، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے تحت 18کمپنیاں، پاسڈیک کے تحت 15کمپنیاں، ٹائول مینوفیکچررز کے تحت 15کمپنیاں، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس کے تحت 5کمپنیاں، پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت 18کمپنیاں، سرجیکل انسٹرومینٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت 10کمپنیاں، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے تحت 10کمپنیاں، کھیلوں کا سامنا بنانے والی 10کمپنیاں، فارما سیکٹر کی 8کمپنیاں، پاکستان فٹ ویئرز ایسوسی ایشن کی 10کمپنیاں، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت 18کمپنیاں، آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تحت 30کمپنیاں، آہن کے تحت 15کمپنیاں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت 10کمپنیاں آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے تحت 5کمپنیاں، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت 6کمپنیاں شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں