پشتو گلوکارہ غزالہ جاوید کے قاتل سابق شوہر کو2بار موت،7کروڑ روپے جرمانے کی سزا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 17 دسمبر 2013
مجرم نے 18جون 2012کو پشاور میں غزالہ جاوید کو والد کے ساتھ قتل کیا تھا۔ فوٹو : فائل

مجرم نے 18جون 2012کو پشاور میں غزالہ جاوید کو والد کے ساتھ قتل کیا تھا۔ فوٹو : فائل

مینگورہ: معروف پشتوگلوکارہ مقتولہ غزالہ جاوید کے سابق شوہر جہانگیرخان کو جرم ثابت ہونے پر 2 بارسزائے موت اور7کروڑروپے جرمانے جبکہ مقتولہ کی بہن فرحت کے زخمی ہونے پر مجرم کو 10لاکھ روپے مزید جرمانہ دینے کا فیصلہ سنادیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سوات (دوئم) محمد طارق پرویز بلوچ کی عدالت نے گلوکارہ غزالہ جاویداوراسکے باپ جاوید کے قتل میں ملوث غزالہ کے سابق شوہر جہانگیر خان پر جرم ثابت ہونے پرفیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 2بارموت کی سزاسنادی۔ عدالت نے غزالہ جاوید کے قتل پر5کروڑ جبکہ اسکے باپ جاوید کے قتل کے جرم میں 2کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم نے 18جون 2012کو پشاور میں غزالہ جاوید کو والد کے ساتھ قتل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔