اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر غور ممکن نہیں عمران خان

نفرت کی تقسیم قبول نہیں،اے این پی ہمارے اصولی موقف کومسخ کرناچاہتی ہے


Numainda Express January 04, 2014
ایسا کوئی بھی منصوبہ جو صوبوں کے مابین نفرت کی بنیاد بنتا ہو ہمیں قبول نہیں۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخارکی جانب سے کالاباغ ڈیم پرتحریک انصاف کے اصولی موقف کوجان بوجھ کرمتنازع بنانے کی کوششوں پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے تحریک انصاف کاموقف بالکل واضح ہے اورہم سمجھتے ہیںکہ پانی کے ذخائرقومی اتفاق رائے دہی سے تعمیر کیے جائیں۔

عمران خان نے زوردے کرکہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرپراس وقت تک غورکیاجاناممکن نہیں جب تک اس کی حمایت میں وسیع تراتفاق رائے قومی سطح پرنہیں ہوتا۔

 photo 5_zps4d6e7aa9.jpg

عوامی نیشنل پارٹی جیسی جماعتیں جو5 برس تک خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت میں یکسر ناکام رہیں،اب تحریک انصاف کے واضح اوراصولی موقف کومسخ کرکے خودکوسیاسی طورپرزندہ رکھنے کی کوششوںمیں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں