طالبان مذاکرات کی بحالی میں تاخیرنہیں ہونی چاہیےعمران خان

ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے دہشت گردی کاخاتمہ اور امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے


INP April 23, 2014
عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پراحتجاج آئینی اورجمہوری حق ہے،چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ اورامن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پراحتجاج آئینی اور جمہوری حق ہے،ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچاناہوگا۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد شروع کرکے اسے نتیجہ خیز بنایاجائے کیونکہ جنگ سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا پہلے کبھی ممکن رہا ہے اور نہ ہی آئندہ ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ عام انتخابات میں کس طرح تحریک انصاف کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم کسی بھی صورت عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پرخاموش نہیں رہیںگے اور بہت جلد دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک سمیت تمام آپشنز کو استعمال کیا جائیگا۔

مقبول خبریں