صدرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کی تیاری

آئی این پی  جمعرات 24 اپريل 2014
وزارت پارلیمانی امور نے ایوان صدر کو 2سے 5 جون کے درمیان خطاب کی تجویز دیدی۔
فوٹو: فائل

وزارت پارلیمانی امور نے ایوان صدر کو 2سے 5 جون کے درمیان خطاب کی تجویز دیدی۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کیلیے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

وزارت پارلیمانی امور نے ایوان صدر کو خطاب کیلیے 2سے 5 جون کے درمیان کا وقت تجویز کردیا۔ بدھ کو وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں جو کہ بطور صدران کا پہلا خطاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جون کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 5 سال تک مسلسل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے ملکی پارلیمانی تاریخ کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔