بورڈ کے میرا ساتھ دینے پرکچھ لوگ ناراض اور بلاوجہ تنقید کررہے ہیں،عامر

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 نومبر 2014
قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ہے،تمام کھلاڑیوں میں جیت کا نیا جذبہ پیدا ہوچکا جس کا فائدہ آئندہ ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا، محمد عامر فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ہے،تمام کھلاڑیوں میں جیت کا نیا جذبہ پیدا ہوچکا جس کا فائدہ آئندہ ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا، محمد عامر فوٹو: فائل

حافظ آباد: فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بہت جلد کرکٹ میں کم بیک کرکے اپنی فٹنس ثابت کر دوں گا، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چیئرمین پی سی بی اور تمام آفیشلز کا شکرگزار ہوں۔

حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پی سی بی کا رویہ مثبت رہا،کچھ لوگ ناراض اور بلاوجہ تنقید کررہے ہیں کہ بورڈ میرا ساتھ کیوں دے رہا ہے،میں مکمل فٹ اور بہت جلد کرکٹ میں واپس آکر اسے ثابت کردوں گا۔انھوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی خوش آئند ہے،تمام کھلاڑیوں میں جیت کا نیا جذبہ پیدا ہوچکا جس کا فائدہ آئندہ ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔