ناسا نے زمین کے برابر کا نیا سیارہ ’’کیپلر‘‘دریافت کرلیا

اے پی پی  بدھ 28 جنوری 2015
 نیا سیارہ ہماری کہکشاں کے قریب ایسے زون میں اپنے مدارکے گردگردش کررہاہے۔ فوٹو: فائل

نیا سیارہ ہماری کہکشاں کے قریب ایسے زون میں اپنے مدارکے گردگردش کررہاہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے (ناسا) کی کیپلرخلائی دوربین کی مددسے زمین کے سائزکا سیارہ دریافت کرلیاگیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ نیا سیارہ ہماری کہکشاں کے قریب ایسے زون میں اپنے مدارکے گردگردش کررہاہے جس میں زندگی کے لیے سازگار حالات موجود ہیں۔ اس نئے سیارے کو کیپلر 186 ایف کانام دیاگیاہے۔کیپلر 186 ایف اپنے ستارے کے گردمدارمیں ہر130دن میں ایک چکر لگاتا ہے۔ نئے سیارے کی دریافت بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل جتنے سیارے دریافت کیے گئے ہیں وہ سائز میں زمین سے تقریباً 40 فیصد بڑے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔