فلم انڈسٹری میں تجربہ کی بہت اہمیت ہے، اداکار سعود

کلچرل رپورٹر  اتوار 22 مارچ 2015
آج میں جس مقام پر ہوں ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہوں کہ جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی، سعود۔  فوٹو : فائل

آج میں جس مقام پر ہوں ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہوں کہ جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی، سعود۔ فوٹو : فائل

 کراچی: فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سعود نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عزت اور شہرت اسی فلم انڈسٹری سے ملی ہے میں جن لوگوں کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں وہ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور تجربہ کار ڈائریکٹر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور آج میں جس مقام پر ہوں ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہوں کہ جنہوں نے قدم قدم پر رہنمائی کی۔ فلم انڈسٹری میں تجربہ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، فلمی صنعت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے بہتر اور اچھا کام کرنے کا فن جانتے ہیں وہ عوام کے مزاج کو سمجھ کر کام کرتے ہیں۔

گزشتہ چند سال سے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں ان کے پاس تجربہ کی کمی ہے اس کے لیے ابھی انھیں وقت چاہیے، انڈسٹری سے وابستہ ان لوگوں کو بھی آگے آنا چاہیے۔اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے امید ہے یہ فلم عوام میں پسند کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔