سعودی عرب کی پہلی خاتون اولمپئن سارہ عطارمیراتھن میں حصہ لیں گی

اے ایف پی  بدھ 3 اگست 2016
سارہ نے 4 برس قبل لندن اولمپکس میں حصہ لے کر پہلی سعودی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز پایا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

سارہ نے 4 برس قبل لندن اولمپکس میں حصہ لے کر پہلی سعودی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز پایا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

ریو ڈی جنیرو: سعودی عرب کی پہلی خاتون اولمپئن سارہ عطار ریو گیمز میں میراتھن ریس میں حصہ لیں گی۔

سارہ نے 4 برس قبل لندن اولمپکس میں حصہ لے کر پہلی سعودی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز پایا تاہم تب انھوں نے 800 میٹر ہیٹ میں شرکت کی تھی، تب بھی انھوں نے اپنا جسم پوری طرح ڈھانپا ہوا تھا، اس بار وہ 42 کلومیٹر میراتھن ریس میں حصہ لے رہی ہیں۔ گذشتہ روزسعودی عرب کا دستہ ریو ڈی جنیرو پہنچا، جس میں سارہ عطار کے ساتھ 7 مرد ایتھلیٹس موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔