بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاعی پیداوار

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2016
بھارت میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں، رانا تنویر حسین، فوٹو؛ فائل

بھارت میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں، رانا تنویر حسین، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وزیر دفاعی  پیدوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر نے ایک انٹریو میں کہا کہ افواج  پاکستان جدید ترین اسلحے سے لیس ہے اور وہ وطن کے دفاع سے غافل نہیں ہیں لہٰذا عوام چین اور سکون کی نیند سوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، پاکستان سوئی سے لے کر فائٹر جیٹ خود بنا رہا ہے، بھارت میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان اور اسلام دشمنی کے لیے مشہور ہے جب کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کے حالات سے ہٹانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے سب سے بڑے فورم پر بڑے احسن طریقے سے پیش کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روس سے تعلقات میں بہتری آرہی ہے جو آگے چل کر مزید بہتر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔