امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع وڈیو سامنے آگئی

خبر ایجنسیاں  جمعـء 7 اکتوبر 2016
خواتین کے متعلق ٹرمپ کے خیالات اور صدارتی مباحثے میں شکست کے بعد ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تیزی سے کم ہوئی۔ فوٹو: فائل

خواتین کے متعلق ٹرمپ کے خیالات اور صدارتی مباحثے میں شکست کے بعد ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تیزی سے کم ہوئی۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع وڈیو سامنے آ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

امریکا کے معروف ٹی وی نے ٹرمپ کی بدنام زمانہ جریدے کیلیے ماڈلز سے انٹرویو کی مزید 2وڈیوز جاری کی ہیں۔ نشرکردہ وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدنام زمانہ امریکی جریدے کی اشاعت کے40 سال مکمل ہونے پر صفحہ اول کیلیے ایک خاتون ماڈل کی پولورائیڈ کیمرے کے ذریعے تصاویر لے رہے ہیں۔

ایک اور فوٹیج میں ٹرمپ دوسری ماڈل سے انٹرویو کر رہے ہیں۔ خواتین کے متعلق ٹرمپ کے خیالات اور صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن سے شکست کے بعد ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے، 62 فیصد خواتین ٹرمپ کو مناسب صدارتی امیدوار نہیں سمجھتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔