- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، وہ اداکار پرتھوی راج کپور کے بیٹے جب کہ راج کپور اور شمی کپور کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم’’دھرم پترا” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی لازوال فلموں میں کام کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ششی کپور کو’’ لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
بالی ووڈ لیجنڈ ششی کپور نے 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ۔ وہ اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی تھے۔ انہوں نے بھارتی سینماؤں کو کئی بہترین فلمیں دیں جو آج بھی مقبول ہیں۔
ششی کپور کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’دیوار‘‘،’’وجیتا‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘،’’نمک حلال‘‘،’’سہاگ‘‘،’’محافظ‘‘ اور’’مسٹر رومیو‘‘ شامل ہیں، ان کی اداکارہ راکھی کے ساتھ جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے اور اپنی جانداراداکاری کی بدولت اعلی ترین فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ان کی فلم ’’ دیوار‘‘ میں ان کا ڈائیلاگ ’’میرے پاس ماں ہے‘‘ کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔
One of the most iconic dialogues ever, #ShashiKapoor . You will continue to inspire future generation of actors. Condolences to family and friends. pic.twitter.com/QBoLf7IlPb
— Virender Sehwag (@virendersehwag) December 4, 2017
یہ بھی پڑھیں: ششی کپور کے نام ’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘
ششی کپور طویل عرصے سے بیمار تھے تاہم 2014 میں سینے میں انفیکشن کے بعد انہوں نے گوشہ نشینی اختیار کرلی تھی۔ان کی موت پر اداکاروں اور ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری بھی سوگوار ہے۔
دوسری جانب بھارتی صدر رام ناتھ اور وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی معروف اداکار کی موت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Sorry to hear of the demise of Shashi Kapoor, well-known actor, with a repertoire of Indian and international films. His support for meaningful cinema as a producer and pivotal role in the theatre movement in India too are cherished. Condolences to his family #PresidentKovind
— President of India (@rashtrapatibhvn) December 4, 2017
Shashi Kapoor's versatility could be seen in his movies as well as in theatre, which he promoted with great passion. His brilliant acting will be remembered for generations to come. Saddened by his demise. Condolences to his family and admirers.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 4, 2017
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔