ماضی کے سپراسٹار ششی کپور کو ’’داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 10 مئ 2015
بالی ووڈ لیجنڈششی کپور نے 40 سالہ کیرئیر میں 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کی کے جوہر دکھائے ہیں، فوٹو:

بالی ووڈ لیجنڈششی کپور نے 40 سالہ کیرئیر میں 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کی کے جوہر دکھائے ہیں، فوٹو:

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اورماضی کے سپر اسٹار ششی کپورکو ان کی فنی خدمات اوربھارتی سنیما کی ترقی کے لئے کی گئی کوششوں کے اعتراف میں فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ ’’دادا صاحب پھالکے‘‘ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ  کی تقریب  ممبئی کے پرتھوی تھیٹر میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات سمیت ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی جب کہ ششی کپورعلالت کے باعث وہیل چیئر پر تقریب میں شریک ہوئے۔  بھارت کےمرکزی  وزیراطلاعات  ارون جیٹلی نے ششی کپور کو ’’داداصاحب پھا لکے‘‘ ایوارڈ سے نوازا  جب کہ اس موقع پر بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے ماضی کے لیجنڈ کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈ ششی کپور نے 40 سالہ کیرئیر میں 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کی کے جوہر دکھائے جب کہ   انہوں نے کئی فلمی  ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔