- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
دپیکا کے بعد رنویرنے بھی شادی کی تردید کردی
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
بالی ووڈ میں پچھلے کچھ دنوں سے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی افواہیں گرم ہیں، یہاں تک کہا جارہا تھا کہ دونوں رواں سال کے آخر میں سوئزرلینڈ کے خوبصورت مقام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق دونوں کےوالدین آپس اس حوالے سے مشاورت بھی کرچکے ہیں ۔ دونوں اداکاروں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی کا سن کر بے حد خوش تھے تاہم اب رنویر کے حالیہ بیان نے مداحوں کی خوشی پر پانی پھیردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر، دپیکا نے اپنے خوابوں کا محل خرید لیا
حال ہی میں رنویر سنگھ نے ایک بھارتی میگزین کو دئیے جانے والے انٹرویو میں اپنی اور دپیکا کی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم فی الحال شادی نہیں کررہے اور اس سال تو بالکل بھی نہیں تاہم میں مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لہٰذا ہمارا کبھی شادی کرنے کا ارادہ ہوا تو ہم ضرور اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دپیکا پڈوکون بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنے کام کو سب سے اوپر رکھتی ہیں اور اس وقت وہ کام میں بے حد مصروف ہیں اور ان کے پاس شادی کیلئے وقت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔