- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
فوڈ فیسٹول؛ بھارت نے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا
لاہور: بھارت نے ورلڈ ہیریٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 کے مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارت نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کے بعد پاکستانی شیفس کو بھی ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ ورلڈ ہیر یٹج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 12 سے 14 اکتوبر کو بھارت میں منعقد ہو رہا ہے تاہم نئی دہلی حکومت نے عالمی مقابلوں میں پاکستانی شیفس کو شرکت سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی شیفس نے پیرس میں صدر ورلڈ شیفز سے بھارتی رویئے کی شکایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان شیف ایسوسی ایشن احمد شفیق نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو فوڈ فیسٹول مقابلوں میں شکست دینے جا رہے تھے، ہم نے ویزے جمع کروانے کی تیاری کرلی تھی لیکن عین وقت پر بھارت نے ہمارا دعوت نامہ منسوخ کردیا اور فیسٹول کے منتظمین نے ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ہم سیاسی حالات کے باعث شدید دباؤ کا شکارہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔