- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
سندھ میں نجی اسکولوں کو زائد فیسوں کی واپسی کیلیے حتمی انتباہی خط
کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے صوبے بھرکے نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں کی واپسی کیلیے حتمی اورآخری انتباہی خط ( وارننگ لیٹر)جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت وہ والدین سے لی گئی 5فیصد سے زائد فیس 3ماہ میں واپس کرنے کے پابندہیں اس مدت کے خاتمے کے بعد انھیں مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔
یہ حتمی وارننگ جمعہ کوسندھ بھرکے تمام نجی تعلیمی اداروں کوجاری کی گئی ہے اوراس میں دی گئی تین ماہ کی مدت کے مطابق تمام نجی اسکول 2دسمبرتک والدین سے لی گئی اضافی فیسیں واپس کرنے کے پابندہیں اورسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت نجی اسکولوں کے پاس فیسوں کی واپسی کے لیے محض 16دن کی مہلت باقی بچی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ ڈاکٹرمنسوب صدیقی کے دستخط سے گزشتہ روزجاری ہونے والے گشتی مراسلے(سرکلر) میں 3ستمبر2018کوسندھ ہائی کورٹ کے جاری حکم نامے کاتذکرہ کرتے ہوئے نجی اسکولوں پرواضح کیاگیاہے کہ اس حکم نامے سے سندھ کے تمام نجی تعلیمی اداروں(اسکولوں اورکالجوں) کو12اکتوبرکوجاری ایک خط کے ذریعے پہلے ہی آگاہ کردیاگیاتھا لہذااس عدالتی حکم نامے پر عملدرآمد کے لیے اب متعلقہ کسی بھی اسکول کومزیدوقت نہیں دیاجائے گا۔
دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی انسپیکشن ٹیم نے جمعہ کو کلفٹن کے علاقے میں قائم نیکسراسکول کادورہ کرکے اس اسکول کوبھی ایک انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک والدین سے لی گئی زائد فیسیں واپس نہیں کی جائیں گی اسکول کورجسٹریشن سرٹیفیکیٹ واپس نہیں کیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔