- سی ڈی اے نے ہمارے اوپر حملہ کیا اس دفتر کا سب کچھ پی ٹی آئی کے نام ہے، بیرسٹر گوہر
- ایپل کا ’سیلف-ہیلنگ‘ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 19اشیاء کے نرخ بڑھ گئے
- بات اب عمران خان کے قتل کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تحریک انصاف
- جامعہ کراچی بم دھماکا؛ بی ایل اے کے 5مفرور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتے؛ امریکا
- پختونخوا؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ
- پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام بند ہوا، احسن اقبال
- سیاسی محاذ آرائی کے خواہشمندوں سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیر اطلاعات
- ٹی20 ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل چوتھے دن کم
- واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
- شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبسڈر منتخب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
- اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا
- کولمبیا کا فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان
- تربوز کو ٹیکہ لگانے کی بحث سے کاشتکار پریشان، ماہرین نے پروپیگنڈا قرار دیدیا
- امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- کراچی؛ اپنے اغوا اور قتل کا جھوٹا ڈراما رچانے والا 24سالہ نوجوان زندہ بازیاب
- بھارتی ٹیم کوچنگ معمہ بن گئی! جے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ایل این جی ریٹرومنصوبے کاعمل جاری نہیں رکھا جاسکتا، ٹرانسپیرنسی
اسلام آ باد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایل این جی ریٹروپروجیکٹ کے ٹینڈرمیں مشیران کی جانب سے صرف ایک بولی دہندہ کوفنی حوالے سے اہل قراردینے پرایس ایس جی سی ایل کے ایم ڈی زوہیرصدیقی کومراسلہ بھیجا ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائرزسیدعادل گیلانی نے کہا کہ چونکہ مشیران کی جانب سے صرف ایک بولی دہندہ کوفنی حوالے سے اہل قراردیاگیاہے اور اس کی پیش کی گئی قیمت کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق خریداری کایہ عمل مزیدجاری نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ موجودہ مالی سال کے دوران اس طرح کی خریداری کے حوالے سے قیمتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔ٹرانسپیرنسی نے کہا کہ چونکہ ایل این جی درآمدکامعاملہ کسی نہ کسی وجہ سے2005 سے تاخیرکاشکارہے۔
اس لیے تجویز ہے کہ پیپرارولز پرعملدرآمد کیلیے ایس ایس جی سی دوبارہ پانچ ایل این جی ٹرمینل لائسنس ہولڈرز ، تمام فریقین اورجوائنٹ وینچرز سے ٹینڈرطلب کرے،15 روزکایہ ٹینڈرنوٹس پیر29 جولائی 2013کو جاری کیاجاسکتاہے جس میں کم سے کم بولی دہندہ کی پیشکش کوقبول کیاجانا چاہیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ ان پیشکشوں کو13اگست کوکھولاجاناچاہیے، بولی کاجائزہ لینے کا عمل بیس اگست تک مکمل کرکے ایس ایس جی سی ایل اورپیپرا ویب سائٹ پرجاری کیا جائے جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو کنٹریکٹ رواں سال 5 ستمبرتک دے دیناچاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔