- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملے یا مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ
- جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر
- گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز
- کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم حامد پیا گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عثمان خان کی سلیکشن پر احمد شہزاد نے سوال اٹھادیا
- خیبرپختونخواہ بار کونسل کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا مطالبہ
- گھوٹکی میں فائرنگ سے شدید زخمی صحافی نصراللہ گڈانی جاں بحق
- خیبر؛ پولیس ناکابندی پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
- حج سیزن ؛ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر داخلے پر پابندی عائد
- ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
- زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل پر پابندی
- پونٹنگ، لینگر، فلاور کے بعد سنگاکارا کا بھی انڈین ٹیم کی کوچنگ سے انکار
- کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے
- پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
- ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا
- نانی سیلی بارٹن کا 67 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ ڈیبیو
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے
- گل مہر؛ جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے
- 40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت
آئی پی پیز فنڈز کا تکنیکی آڈٹ کرایا جائے، ٹرانسپیرنسی
اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے28 جون 2013ء کوبجلی پیداکرنیوالی خودمختارکمپنیوں (آئی پی پیز) کوفنڈزکے اجرا کے حوالے سے سفارش کی ہے کہ آئی پی پیزکوٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پرسیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی طرف سے کئے جانے والے آڈٹ کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے اپنا کیس واپس لے لینا چاہیے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمدآصف کے نام ایک خط میں یہ بھی سفارش کی ہے کہ ایس ای سی پی اورآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے تکنیکی آڈٹ بھی ہوناچاہیے۔یہ بات حیران کن ہے کہ31 جولائی2013ء کو DELOITTEکے پارٹنرانچارج محمدسلیم کیطرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایاگیاکہDELOITTEکے مالک اسدعلی شاہ کواس کام کیلیے بنا طلب ٹھیکہ دیاگیا۔ رینٹل پاور پلانٹس (آر پی پی)کیس میں جوآپ نے دائرکیاتھا، آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ قراردے چکی ہے کہ بناطلب دیا گیا۔
آر پی پی کا ٹھیکہ1996ء سے غیر قانونی ہے۔ ٹرانسپیرنسی نے یہ بھی سفارش کی کہ پاکستان میںکسی بھی چارٹرڈاکائونٹنٹ کو یہ کام نہیں دیاگیا کیونکہ ان میں سے زیادہ ترآئی پی پیزکی مالک کمپنیوں یادوسری کمپنیوں کے آڈیٹر رہ چکے ہیں یا ہیں اور وہ ایک ہزارارب سے زیادہ مبینہ نقصان کی وجہ بننے کی ذمے دارہیں لیکن انھوں نے اپنی رپورٹ میں زائداخراجات کی نشاندہی نہیںکی۔اس کا واحد راستہ یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل کیطرف سے منصفانہ اورشفاف تکنیکی آڈٹ کرایا جائے، ایس ای سی پی افسران اس حوالے سے مددکریںجنھوں نے 1996 ء میں انکاآڈٹ کیاتھاکیونکہ وہ سرکاری ملازم اورایسا کرنے کے ذمے دارہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔