- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
- ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے
- لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت بازیاب ہوگئے، بیرسٹر سیف
- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمران خاندان کو اقتدار کا غرور لے ڈوبا اور شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان گلےسڑے نظام سےعوام کو چٹکارا دلانے کا نعرہ لگا کر آئے ہیں، وقت ثابت کرے گاعمران خان کا بیانیہ سچا تھا جب کہ وزیراعظم کے اقدامات سے سیاسی گند ایک طرف ہورہا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سابق حکمران خاندان کو اقتدار کا غرور لے ڈوبا، شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا، نوازشریف کو قوم نے تین بار وزیراعظم بنایا لیکن وہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف رہے، زرداری کو کرپٹ کہنے والے آج انہیں سیاسی قیدی کہتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کے لیے ووٹ دیا، وزیراعظم نے انکوائری کمیشن کا اعلان کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز طے کیے جارہے ہیں اور کمیشن کے سربراہ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وقت پورا ہوچکا جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف
مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل ایک راجکماری نے کنیزوں کے جھرمٹ میں غرور والے لب و لہجے میں بات کی، مریم کے لب و لہجے میں غرور اور تکبر سے ثابت ہوا کہ شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں سیکھا۔
بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نےعوام کااحساس کرتے ہوئے بجٹ میں ترجیحات شامل کیں، بجٹ کی کڑوی گولی کو شوگر کوٹیڈ کرکے دے رہے ہیں جس سے مستقبل کی معاشی بیماریوں کا علاج ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے،موجودہ حکومت کسانوں کو انکی محنت کا پھل دی رہی ہے اور کسانوں کو فصل کی اچھی قیمت دے رہی ہے جب کہ چین کے ساتھ ملکر گوشت کی برآمد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، صرف گوشت برآمد کرنے کی اجازت ہے اور زندہ جانور کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔