- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
دہشت گرد اس گمان میں نہ رہیں کہ ہم سے اپنی شرائط منوا لیں گے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اس گمان میں نہ رہیں کہ ہم سے اپنی شرائط منوا لیں گے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فاٹا میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے لیے ان کی بے مثال قربانی اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم شہدااورزخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، قوم اور فوج اپنے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادر کھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عوامی امنگوں کے مطابق جاری رہے گی، دہشت گرد اس گمان میں نہ رہیں کہ ہم سے اپنی شرائط منوا لیں گے، دہشت گردی میں ملوث بزدلوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ فوج سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھے گی اور ہمیں سیاسی عمل کے ذریعے امن کو ایک موقع دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو مفاہمت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اپر دیر میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں جی او سی مالاکنڈ ڈویژن سمیت پاک فوج کے 2 اعلیٰ افسر اور ایک اہلکار شہید ہوگئےتھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔