- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
- فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
- غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع
- کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود جوئے کی تشہیر سے دور
- چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگی
ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ مسئلہ کشمیر کیا ہے، فضل الرحمان
مظفر آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کومعلوم ہی نہیں کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے۔
مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے کشمیریوں کو پاکستان کا راستہ دکھایا گیا لیکن ہمارے حکمرانوں کی پالسییوں کی وجہ سے ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے، ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کومعلوم ہی نہیں کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے 5 اگست کے اقدام نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا، پاکستان کی حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ اچانک ہوا اور ہمیں پتہ نہیں ؟ حالانکہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا تو بی جے پی کا منشور اور ان انتخابی مہم کا حصہ تھا، اور میرے ملک کا ناجائر حکمران کہتا رہا کہ مودی آئے گا اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلے کا پتہ ہی نہیں یہ کشمیر کو بیچ چکے ہیں، ہمارےحکمران آرٹیکل 370 کے خاتمے پراحتجاج سے گریزاں ہیں، تعجب کی بات ہے کہ پاکستان کے حکمران ریاست کا موقف پیش کرتے ہیں تو آرٹیکل 370 کے خاتمے پر اطمینان بھی کرتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ ہم نے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھایا، اس میں ان کا کیا کردار؟ یہ سب تو چین نے کیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت اب نہیں بچے گی، یہ شاید پہلے حکمران ہیں جن کے رہنمائی پر قوم شرمندہ ہیں، پورا ملک ناجائز حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد آئے گا اور ناجائز حکومت سے آزادی حاصل کرنے تک جد وجہد جاری رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔