- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کے ایم سی کڈنی اسپتال ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا
کراچی: کراچی میں کے ایم سی کا کڈنی اسپتال شہر میں ڈائیلاسس کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ بن گیا۔
ملک میں تیزی کے ساتھ گردے کے امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں غریب اور مستحق افراد سرکاری اسپتالوں میں ہی علاج کراتے ہیں، گردے کاعلاج پرائیویٹ اسپتالوں میں انتہائی مہنگا ہے، ایک بار ڈائیلاسس پر پانچ سے 7 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں جبکہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کے کڈنی اسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کی( لیزر لیتھوٹریسی) مشین منگوائی گئی ہے جس سے گردے میں پتھری کو نکالا جاتا ہے جس کا گذشتہ دنوں میئر کراچی نے افتتاح کیا تھا۔
اس مشین کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرایا جائے تو 40 ہزار سے 5 لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے گردے کے اسپتال میں مفت طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس اسپتال میں ڈائیلاسس کی 25 میشنیں ہیں جس سے 20 مریضوں کو بیک وقت ڈائیلاسس کیا جاسکتا ہے، وافر مقدرار میں ادویا ت بھی موجود ہیں۔
کے ایم سی کے اسپتال میں یومیہ 75 مریضوں کا ڈائیلاسس کیا جا تا ہے جو ایس آئی یو ٹی کے بعد سب سے زیا دہ مریضوں کا ڈائیلاسس ہے، انتہائی صاف شفاف ماحول میں مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کے ایم سی کے اس اسپتال کی دوسری عمارت بھی تعمیر ہو چکی ہے۔
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا ماہانہ خرچ ساٹھ سے سترلاکھ روپے ہے اگر سندھ حکومت یا وفاقی حکومت ماہانہ 50 لاکھ روپے کی مدد کردے تو یہاں مزید بہتری آسکتی ہے، اس اسپتال میں زیر علاج مریضوں نے ایکسپریس اخبار کو بتایا کہ یہاں مفت علاج ہوتا ہے رش بھی کم ہوتا ہے جلد نمبر آجاتا ہے۔
اتھل بلوچستان سے آئی خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بچے کے ساتھ پیدائشی گردوں کا مسئلہ ہے پہلے ایس آئی یو ٹی میں علاج کراتی تھی لیکن وہاں ہجوم کی وجہ سے نمبر بہت تاخیر سے آتا تھا، لمبا سفر طے کرکے آتی تھی اس لیے اپریل سے یہاں میرے بچے کا علاج ہو رہا ہے، مطمئن ہوں۔
سینئرڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمی کوثر نے بتایا کہ اسپتال میں ڈائیلاسس کے ساتھ ساتھ بہت جلد آپریشن کی سہولت بھی میسر آ جائے گی، واٹر بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اگر اسپتال کے لیے خصوصی پانی کی علیحدہ لائن دی جائے تو بہتر ہوگا۔
چیئرپرسن ہیلتھ اینڈ میڈیکل ناہید خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ بلد یہ عظمیٰ کراچی سنجیدگی سے طب کے شعبے میں کام کر رہی ہے اسی وجہ سے کڈنی سینٹر کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔