- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
کراچی؛ سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی: سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
اتوار کو شمال مشرقی سائبیرین ہواؤں کی رفتار بڑھنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی سے 9.5 ریکارڈ ہوا، اتوار کو دھند کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوئی۔
اتوار کو صبح کے وقت شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا جس کے سبب دھند چھائی اور حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اتوار کو شہر میں چلنے والی سائبیرین سمت کی شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار میں پھر اضافہ ہوا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے صبح کے وقت سردی جب کہ دن بھر قدرے خنک ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 9.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد جب کہ شام کے وقت 17 فیصد رہا، دھند چھانے کی وجہ سے صبح کے وقت حدنگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک شہر کی فضاؤں پر کبھی بادل چھانے اور کبھی مطلع صاف رہنے کی توقع ہے، مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت وقتاً فوقتاً دھند چھا سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو مطلع خشک اور سرد رہنے جب کہ کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔