- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
نیوز اینکر کو قتل کرنے کا منصوبہ، ایم کیو ایم لندن کے تین کارکن گرفتار
کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن وجیہ کی ٹیم سے ہے جو کہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات وصول کرکے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق وجیہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور فنڈ بھی مہیا کر چکا تھا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ قائد ایم کیو ایم (لندن) کے حکم پر ٹیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر نورالعارفین کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی اس کے علاوہ ٹیم نے وسیم کالا سابقہ ایم پی اے کو بھی ٹارگٹ کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہوا تھا۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ملیر، شاہ فیصل اور کورنگی میں گیس سلنڈر کی دکان میں کریکر گرنیڈ کے حملوں کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاکہ سلنڈروں کے پھٹنے سے بڑے دھماکے ہوسکیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم (لندن) اس وقت کراچی میں چھوٹے چھوٹے گروپ ترتیب دے کر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے، گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔