- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
کارکن اتحاد برقرار رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، واسع جلیل
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہاہے کہ الطاف حسین کاحق پرستی پرمشتمل فکروفلسفہ اورنظریہ اپنے اندرانتہائی وسعت، لگائو اور کھنچائو رکھتاہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کا پیغام سرحدوں کی قیدسے آزادہوکربین الاقوامی سطح تک پہنچ چکاہے اوراب ایم کیوایم کے خلاف سازشیں بھی اسی سطح پرہورہی ہیں۔
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے تحت ٹائون ورکنگ کمیٹیوں،یوسیزورکنگ کمیٹیوں، شعبہ خواتین اورایلڈرزونگ کے ذمے داروںکے اجلاس سے خطاب کرتے انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے جودرس کارکنوںکودیاہے یہ اسی کاثمرہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف ملکی اورعالمی سطح پرکی جانے والی گھنائونی سازشوں کے باوجودکارکنان متنفرنہیں ہوئے اور وہ آج بھی اپنی صفوں میں اتحادرکھے ہوئے ہیں ،جیسے جیسے بلدیاتی الیکشن قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ایم کیو ایم کے خلاف نت نئی سازشوں کے جال بچھائے جارہے ہیں،ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے کارکنان کے خلاف جھوٹے اور من گھرٹ مقدمات قائم کیے جارہے ہیں لیکن اللہ جانتاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان بے گناہ ہیں اوراس کا ثبوت یہ ہے کہ عدالتوں میں کارکنان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں کیاجاسکاہے۔واسع جلیل نے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اورافواہوں پرکان نہ دھریں،ایم کیوایم اوراس کے کارکنان کل بھی متحدتھے اور آج بھی متحدہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔