- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
مسجد ویڈیو معاملہ، ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز گل
لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ ہمارے فنکار دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ صباقمر اورگلوکار بلال سعید مسجد کے اندر ویڈیو کی شوٹنگ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یہاں تک کہ مسجد میں ڈانس کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اوقاف نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد میں گانے کی ویڈیو، سوشل میڈیا پھٹ پڑا
دوسری جانب صبا قمر اور بلال سعید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں صرف نکاح کی تقریب کے مناظر فلمائے گئے ہیں اور ان مناظر کے پس منظر میں موسیقی شامل نہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر صباقمر اور بلال سعید کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں مسجد کے اندر ڈانس کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد میں میوزک ویڈیو کا نوٹس لے لیا
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔‘‘
اور یہ محترمہ @s_qamarzaman فرما رہی ہیں کہ صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔ pic.twitter.com/QgD9BQfROs
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 9, 2020
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہامسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک ویڈیوز تک جا پہنچی ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے،مسجد فوٹو شوٹ کے لئیے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے لیے استعمال ہونی چاہئیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔