- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو کی فلم بندی کا نوٹس لے لیا
لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوقاف کے صوبائی وزیر اور اور سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، مسجد مقدس ترین مقام ہے۔ کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا
واضح رہے کہ ہفتے کو گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی ’’قبول‘‘ کے نام سے منظر عام پر آنے والی میوزک ویڈیو کی ابتدائی جھلک میں مسجد وزیر خان کے اندر دونوں اداکار ویڈیو کی عکس بندی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں اسے ویڈیو کے بعض حصوں کو مسجد کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مزمت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔