- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
چیف جسٹس اورالیکشن کمیشن ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں پر الیکشن کمیشن کو سانپ سونگھ گیا اس لئے وہ چپ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 خوشاب میں انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ چپ کرکے 5 سال گزار لے لیکن شفاف الیکشن تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی جس کا ثبوت یہ ہے کہ حکومت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے سے ڈر رہی ہے۔ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں پر الیکشن کمیشن کو سانپ سونگھ گیا اس لئے وہ چپ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک میں جمہوریت کو بچائیں۔
واضح رہے کہ خوشاب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک عزیز 92 ہزار 805 ووٹ لے کر کامیاب قراردیئے گئے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم 71ہزار 197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔