وزیراعلیٰ پنجاب نے علیم خان کا استعفی منظور کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 نومبر 2021
علیم خان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں، عثمان بزدار

علیم خان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں، عثمان بزدار

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کا وزرات سے استعفی منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور ذاتی مصروفیات کی بنا پر وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا، عبدالعلیم خان نے وزارت سے عہدے کا استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔