- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات؛ ایف آئی اے نے اسد قیصراورعمران اسماعیل سمیت دیگر کو طلب کرلیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر سیما ضیا کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور محمود الرشید کو اگلے ہفتے 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے کراچی میں بھی ٹیم تشکیل دے دی
ایف آئی اے نے کراچی میں بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیا اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے اپنے 11 رہنماؤں کے اکاؤنٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا، اکبر ایس بابر
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات شروع، مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل
پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط بیانی کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔