- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- 60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کر دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
پنجاب حکومت گرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی سازش ہورہی ہے، عمران خان
چشتیاں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ’مسٹر ایکس‘ اور ’مسٹر وائی‘ کی جانب سے ان کے وزرا کو دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش زور و شور سے جاری ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو واپس لایا جا سکے۔
چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں سیلاب موجود ہے اور ہم دنیا کے سامنے بھیک مانگ رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالنے کے بجائے وزیر اعظم بنادیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شریف نے اپنے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرانے کے لیے عدالت سے استدعا کی، ان کیسز میں دونوں کو سزا ہونے والی تھی مگر غیرملکی سازش کے نتیجے میں اندورنی اور بیرونی غداروں نے ان کو ہم پر مسلط کردیا۔
ایک مرتبہ پھر عمران خان نے زور دیا کہ نواز شریف بیرون ملک بیٹھ کر ملک کے اہم ترین فیصلے کررہا ہے نیا آرمی چیف کون بنے گا اور کس کو جیل میں بند کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے اور پاکستانی فوج سے لڑانے کی کوشش ررہے ہیں، مسلم لیگ (ن) چاہے جتنی بھی کوشش کریں لیکن واضح رہے کہ پاکستانی فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ عدلیہ اور فوج پر تنقید ہو تو تعمیری تنقید ہو، جس طرح ایک باپ اپنے بیٹے کے لیے رویہ اختیار کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔