- معدوم پرندے کا پَر ریکارڈ قیمت میں نیلام
- رشوت لینے کا الزام، سینئیر روسی جنرل گرفتار
- رائٹس کی فروخت؛ سابق آئی سی سی آفیشل معاونت کریں گے
- پہلا ویمنز ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو37 رنز سے زیر کر لیا
- ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی زیرِ تنقید
- پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ
- سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 23 ارب کے7منصوبوں کی منظوری
- پرویزالٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دیا گیا، فیصل واوڈا
- سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سورج آگ برسانے لگا
- دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کیلیے ایک بار پھر چین کو پیشکش
- سبھی کو بخت پر نازاں نہایت شادماں دیکھا۔۔۔ !
- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اگر جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جرمنی
- امریکا نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں برتری حاصل کرلی
- تجاوزات آپریشن، اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل، عامر مغل گرفتار
- داسو حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلیے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان
- قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
آپریشن ضرب عضب: رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز
پشاور: آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے مختلف علاقوں میں ہجرت کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
فیڈرل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ہجرت کر کے آنے والے رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد رجسٹرد آئی ڈی پیز کی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار 495 ہو چکی ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں مزید 2265 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جب کہ بنوں میں 2419 اور کرم ایجنسی میں 224 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
ایف ڈی ایم اے کے مطابق آج تحصیل میر علی میں متاثرین کی رجسٹریشن کی جائے گی جب کہ حیات آباد میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ ماہ آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان اور لکی مروت سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی تھی۔ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے آئی ڈی پیز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہروں میں علاقوں کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔