- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- 60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کر دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
این اے122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد
لاہور: ہائی کورٹ نے این اے122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نےعمران خان کی درخواست پر ابتدائی اعتراضات پر فیصلہ کرنے سے پہلے ہی انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ سنادیا،ایسا کرکے الیکشن ٹریبونل نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی ہے۔ اس کے علاوہ فیصلے سے قبل ایاز صادق کا موقف بھی نہیں سنا گیا۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد سردار ایاز صادق کی درخواست کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ این اے 122 پر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔