- کشمیر جب بھارت کو دے دیا ہے تو اب یہ تنازع ختم ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
- 17 برس پرانے قتل کیس کا فیصلہ، 4 سال پہلے جیل میں مرنے والا ملزم بھی بری
- طالبہ کو ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا
- چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا کا بجٹ خلاف آئین اور وزیراعلیٰ کے تازہ شہد کے استعمال کا نتیجہ ہے، امیر مقام
- مداح نے میڈونا کے 18 ٹیٹو بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا
- ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
- فلسطین کو تسلیم کرنا یہود دشمنی نہیں؛ یورپی یونین کا اسرائیل کو جواب
- ملک میں 5 سال کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم
- کراچی؛ سرکاری اسپتالوں میں اینستھیزیا کے ماہرڈاکٹروں کی کمی سے مریض پریشان
- الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس، 29 مئی کو طلب
- سولر پارکس بناکر سندھ میں 100 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کریں گے، ناصر حسین شاہ
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر روکدے؛ عالمی عدالت کا فیصلہ آگیا
- جج کسی کی بی ٹیم نہیں، عدلیہ کا احترام نہ کرنے والا کوئی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
- الٹرا پروسیسڈ غذائیں مٹاپے کے علاوہ اور کیا خطرات رکھتی ہیں؟
- زیارت کو گلیات، نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے، وزیراعلیٰ
- اوگرا نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- پی ٹی آئی دفتر میں توڑ پھوڑ؛ سی ڈی اے کیخلاف ہائی کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر
- ایپل کا ’سیلف-ہیلنگ‘ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری
بھارت نے بیس بال کپ میں شرکت کے لئے پاکستان آنے کی حامی بھرلی
اسلام آباد: بھارت نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کی حامی بھرلی، ایونٹ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، ایران، عراق اور افغانستان کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،
تفصیلات کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا اور پاکستانی فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں23 فروری سے شروع ہونے والے ویسٹ ایشیا ایونٹ کے پاکستان سے منتقل ہونے کے خدشات مکمل طور پر چھٹ چکے ہیں، پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایشین باڈی اور شریک ملکوں کے حکام سیکیورٹی کے حوالے سے کافی پریشان تھے اور انھوں نے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کیلیے حفاظتی انتظامات کی ضمانت مانگی تھی، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اسپورٹس بورڈ کی جانب سے غیرملکی آفیشلز کو ٹورنامنٹ ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی گی۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے ایران، عراق اور افغانستان نے پہلے ہی رضامندی ظاہر کردی تھی، اب پڑوسی ملک بھارت نے بھی حامی بھر لی ہے کہ اس کے کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھارتی بیس بال فیڈریشن کے حکام نے یقین دلایا ہے بھارتی ٹیم اسلام آباد میں شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی اس حوالے سے حکومتی سطح پر بھی اجازت مل چکی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز سے رابطے میں ہے اور انھیں ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی جارہی ہے ۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے حوالے سے 16 فروری کو جنرل کونسل مٹینگ کاانعقادکیا جائے گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کومدعوکیا جائیگا۔
دوسری طرف بارہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پی ایس بی میں جاری ہے، کیمپ میں نیشنل کوچ مصدق حنیف اور ناصر بٹ پلیئرزکو ٹریننگ دے رہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں عمر بھٹی، سمیر ذوار، حافظ عثمان، یاسر نیازی، عادل سردار، طارق محمود، آصف گوجر، درحسین، ہدایت اﷲ، عبیدالرحمان، ارسلان، عبدالرحمان، طاہرمحمود، سرفرازاحمد، ابوبکر، عدنان بٹ، محمد آصف، وقاص احمد، سلمان، فضل خان، محمدعرفان، نوید، جواد حسن، خرم رضا اور محمد فیضان شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔