وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی شہریارخان کی ملاقات، خیریت دریافت کی

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2016
وزیراعظم  نے شہریار خان کی تعریف کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے شہریار خان کی تعریف کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

لندن: وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ ملاقات میں وزیراعظم نے شہریارخان سے قومی ٹیم کی انگلینڈ میں مصروفیات پر بھی بات کی۔

شہریارخان نے وزیراعظم کو کرکٹ بورڈ میں ہونے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے چیرمین کی بورڈ میں اعلی ٰخدمات کی تعریف کی اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے شہریار خان کی چیرمین شپ کی مدت اگست 2017 میں ختم ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔